Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانے والی مسکان کے لیے ایوارڈ کا اعلان

Now Reading:

بھارت میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانے والی مسکان کے لیے ایوارڈ کا اعلان

بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانے والی مسکان خان کے لیے مختلف تنظیموں نے اعزازات کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانے والی مسکان خان کی جرات و بہادری کو سراہنے کے لیے مختلف تنظیموں نے اعزازات کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم ’تامل ناڈو مسلم منیترہ کزہگم‘ نے مسکان خان کو فاطمہ شیخ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مسکان کو بحیثیت بھارتی شہری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ڈٹ جانے پر یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ فاطمہ شیخ تقسیم ہند سے قبل برصغیر کی پہلی مسلمان معلمہ اور سماجی کارکن تھیں۔

Advertisement

دوسری جانب بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کی ایک سماجی تنظیم انجم ابرار فاؤنڈیشن نے بھی مسکان خان کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں ایک سکینڈ ایئر کی نہتی باحجاب طالبہ مسکان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ مسکان اپنی اسکوٹی سے جیسے ہی کالج میں داخل ہوتی ہے تو کئی ہندو انتہاپسند طلبا مسکان کے قریب بڑھتے ہوئے جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہیں۔

Advertisement

تاہم مسکان ان ہندو انتہاپسند طلبا سے بغیر ڈرے نڈر ہوکر ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں اور نعرہ تکبیر بلند کرتی ہوئی کالج کی عمارت کی جانب بڑھتی ہیں۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مسکان کی بہادری کے قصے ہر زبان پر زد عام ہوگئے اور سوشل میڈیا سمیت ہر طرف ان کی دلیری کو خوب سراہا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر