Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی خلاف ضابطہ پارٹیوں پر معذرت

Now Reading:

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی خلاف ضابطہ پارٹیوں پر معذرت

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ یہ کہنے کا کوئی فائدہ نہیں کہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والی پارٹیاں قواعد کے اندر تھیں یا نہیں۔

بورس جانسن نے کہا کہ وہ معاملات جنہیں درست انداز میں نہیں لیا گیا اور جس طرح اس معاملے سے نمٹا گیا اس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ہم نے اس ملک کے لوگوں سے غیر معمولی قربانیاں مانگیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کے غصے کو سمجھتے ہیں اور اِس پر افسوس کا اظہار کرنا کافی نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ اور کیبنٹ آفس کی پالیسی میں تبدیلیاں لا رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ سول سروس کے ضابطہ اخلاق پر نظرثانی کی جائے۔

Advertisement

برطانوی سول سرونٹ سُو گرے کی رپورٹ بورس جانسن کی وزارت عظمیٰ کے لیے بہت اہم ہے جو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ہونے والی پارٹیوں کی تحقیقات پر مبنی ہے۔

سُو گرے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی سرکاری رہائش 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر 2020ء میں ہونے والی پارٹیوں میں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا جسے کورونا پابندیوں کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کہا جا سکے۔

10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں لاک ڈاؤن پارٹیوں کے بارے میں رپورٹ کے ابتدائی نتائج عوام کے لیے جاری کر دیے گئے ہیں جن پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنی سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے ارکان سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ رپورٹ سینئر سول سرونٹ سُو گرے کی طرف سے آج ہی 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سپرد کی گئی تھی۔ اس رپورٹ کو مکمل طور پر شائع نہیں کیا جا رہا کیونکہ پولیس اِس حوالے سے انتہائی سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Advertisement

بورس جانسن کی اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے بہت سے ارکانِ پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ وہ اس رپورٹ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اُنہیں عہدے سے ہٹانے یا نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے۔

اگر کنزرویٹو پارٹی کے عموماً خاموش رہنے والے ارکان جنہیں ’’بیک بینچ کمیٹی‘‘ کے ارکان بھی کہا جاتا ہے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہیں تو 54 ارکان اس پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر