Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی صدر نے یوکرین پر بلا اشتعال حملہ کرکے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا، برطانیہ

Now Reading:

روسی صدر نے یوکرین پر بلا اشتعال حملہ کرکے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا، برطانیہ
روسی صدر نے یوکرین پر بلا اشتعال حملہ کرکے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا، برطانیہ

روسی صدر نے یوکرین پر بلا اشتعال حملہ کرکے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا، برطانیہ

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ روسی صدر نے یوکرین پر بلا اشتعال حملہ کرکے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین میں ہونے والے ہولناک واقعات سے خوفزدہ ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بلااشتعال حملہ کرکے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا ہے جبکہ اس حوالے سے یوکرینی صدر سے بات کی ہے کہ کس طرح جواب دیں۔

بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے یوکرین کے صدر سے برطانیہ اور اتحادیوں کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کی خارجہ سیکریٹری لِز ٹرس نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وہ ’’صدر پیوٹن کی جانب سے یوکرین کے عوام پر کیے گئے بلا اشتعال حملے کی شدید مذمت کرتی ہیں‘‘۔

Advertisement

وہ کہتی ہیں کہ برطانیہ یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ جارحیت کے اس خوفناک اقدام کا مشترکہ جواب دے گا۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے علاقے ڈونباس میں فوجی آپریشن کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایسا نہ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا جارہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر