Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے ایک اور کالج میں باحجاب طالبات کے داخلے پر پابندی عائد

Now Reading:

بھارت کے ایک اور کالج میں باحجاب طالبات کے داخلے پر پابندی عائد

بھارتی ریاست کرناٹکہ کے ایک اورسرکاری کالج نے باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا۔

سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ  ریاست کرناٹکہ کے کنداپورا گورنمنٹ کالج میں حجاب کرنے والی طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

طالبات کالج میں داخلے پر پابندی لگائے جانے پر روتے ہوئے کالج کے پرنسپل کی منتیں کرتی رہیں لیکن پرنسپل نے ان کی ایک نہ سنی۔

باحجاب طالبات نے کالج کے پرنسپل سے درخواست کی کہ امتحانات نزدیک ہیں انہیں کلاس لینے کی اجازت دی جائے لیکن پرنسپل نے طالبات کی درخواست کا کوئی نوٹس نہیں لیا اورانہیں حجاب کے ساتھ کالج میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

مزید پڑھیے: بھارت میں مسلمان پولیس کیڈٹ پرحجاب کرنے پر پابندی عائد

واضح رہے کہ  کرناٹکہ میں باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوانتہا پسند حجاب کیخلاف باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔

اس سے قبل ایک اورسرکاری کالج میں مسلمان طالبات کو کلاس میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: بھارت میں مسلمان طالبہ نے حجاب پرپابندی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

حجاب پرپابندی  کے خلاف ایک طالبہ نے عدالت میں درخواست  بھی دائرکررکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر