Advertisement
Advertisement
Advertisement

لتا منگیشکر کی یاد میں بھارت میں دو روزہ قومی سوگ کا اعلان

Now Reading:

لتا منگیشکر کی یاد میں بھارت میں دو روزہ قومی سوگ کا اعلان
لتا منگیشکر کی یاد میں بھارت میں دو روزہ قومی سوگ کا اعلان

لتا منگیشکر کی یاد میں بھارت میں دو روزہ قومی سوگ کا اعلان

نئی دہلی: بھارت میں برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی یاد میں دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی یاد میں دو روزہ قومی سوگ منایا جائے گا جبکہ اس موقع پر قومی پرچم احترام کے طور پر دو دن سر نگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ لتا منگیشکر کورونا کے سبب ممبئی کے کینیڈی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھیں، جہاں وہ 92 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برصغیر کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں

Advertisement

لتا منگیشکر کے معالج پریت سمدھانی نے پریس کانفرنس میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لتا جی کو نئے سال کے آغاز پر کورونا کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹر پریت سمدھانی کے مطابق کورونا کے بعد وہ نمونیا میں مبتلا ہوگئیں تھی جس کی وجہ سے ان کے اعضائے ریئسہ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

 آنجہانی گلوکارہ سات دہائیوں تک اپنی سریلی آواز سے دنیا بھر میں موجود اپنے کروڑوں مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی رہیں، ان کے گائے ہوئے کئی گانوں نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے، فواد چوہدری

Advertisement

بھارتی حکومت کی جانب سے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں تین بڑے سرکاری اعزازات سے نوازا گیا، جن میں پدما و بھوشن، بھارت رتن اور پدم بھوشن شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر