Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا، کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کرنیوالے ڈرائیورز کو ہٹانے کی تیاریاں

Now Reading:

کینیڈا، کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کرنیوالے ڈرائیورز کو ہٹانے کی تیاریاں

کینیڈا اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی گزرگاہ پر مظاہرہ کرنیوالے ٹرک ڈرائیوروں کو ہٹانے کی غرض سے پولیس اہلکاروں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

کینیڈا میں کورونا پابندیوں اور لازمی ویکسین کے قانون کے خلاف کئی دنوں سے ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان اشیاء کی ترسیل کا عمل متاثر ہوا اور دونوں طرف آٹو انڈسٹری کو اپنی پیداوار معطل کرنا پڑی۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہفتے کی صبح پولیس نے احتجاج کے مقام پر پہنچنا شروع کردیا تھا جس کے بعد اکثر مظاہرین منتشر ہونا شروع ہوگئے۔ اِس سے پیشتر مظاہرین نے مصروف ترین گزرگاہ پر رات گزاری۔

Advertisement

پولیس نے ٹویٹ کیا کہ ونڈسر پولیس نے قانون پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے۔ تمام مظاہرین قانون کے مطابق اور پرامن قدم اٹھائیں۔ پیدل چلنے والے بھی متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

تاہم تین بڑے ٹرکوں اور دو درجن کے قریب مظاہرین کے باعث ابھی بھی ٹریفک رکی ہوئی ہے جنہوں نے پولیس کے پہنچنے پر کینیڈا کا قومی ترانہ گانا شروع کردیا۔

Advertisement

گزشتہ روزاونٹاریو صوبے کے پریمیئر ڈوگ فورڈ نے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جس کے تحت غیرقانونی طور پر سڑکیں، پل اور گزرگاہیں بند کرنے والوں کو ایک لاکھ ڈالر جرمانہ اور ایک سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جیفری موراویٹز نے کینیڈا اور امریکا کی سرحد پر ایمبیسیڈر پل سے مظاہرین کو ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ چیف جسٹس نے مظاہرین کو شام سات بجے تک کا وقت دیا تھا تاہم ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود اُنہوں نے رکاوٹیں نہیں ہٹائیں۔

ونڈسر پولیس نے انتباہ جاری کیا ہے کہ گلیاں بند کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور ان کی گاڑیاں تحویل میں لے لی جائیں گی۔

ایمبیسیڈر پل امریکا اور کینیڈا کے درمیان مصروف ترین گزرگاہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی 25 فیصد تجارت کا ذریعہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر