Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائنی دارالحکومت کیف کے گرد روسی فوج کا محاصرہ، خارجی راستے بند

Now Reading:

یوکرائنی دارالحکومت کیف کے گرد روسی فوج کا محاصرہ، خارجی راستے بند

روسی افواج نے یوکرائن کے دارالحکومت کیف کو اِس وقت محاصرے میں لے رکھا ہے۔

کیف کے میئر ویٹالی کلٹسکو نے شہر کے گرد روسی محاصرے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوج شہر سے باہر جانے کے تمام راستے بند کر رہی ہے۔

میئر ویٹالی کلٹسکو نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہر پر قبضے کی صورت میں شہریوں کا انخلا ممکن نہیں کیونکہ تمام راستے بند ہیں۔ میئر کیف کا مزید کہنا تھا کہ فضائی حملوں کی آوازیں شہر میں گونج رہی ہیں۔

یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں لگایا جانے والا کرفیو آج صبح ہٹا دیا گیا ہے۔

Advertisement

شہریوں کو زیر زمین پناہ گاہوں سے نکلنے، کھانے پینے کی اشیاء کی خرید و فروخت، دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی چلنا شروع ہوگئی ہے۔

دارالحکومت میں کرفیو رات 10 بجے دوبارہ شروع ہوگا جو کل صبح 7 بجے تک نافذ رہے گا۔

گزشتہ دو روز کے دوران دارالحکومت کیف کے مضافاتی علاقوں میں کئی دھماکے ہوئے۔ شہر کے مرکز میں کوئی روسی میزائل حملہ نہیں ہوا تاہم اس کا خدشہ برقرار ہے۔

دارالحکومت پر اب تک یوکرائن کا کنٹرول ہے۔ کیف کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور شہر کے تقریباً ہر ضلع میں سڑکوں پر لڑائی جاری ہے۔

کیف کے رہائشیوں کو صرف بہت ضرورت کے تحت دن کے وقت گھروں اور پناہ گاہوں کو چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر