Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائیجیریا کے ساحل پر آئل ٹینکر میں دھماکہ

Now Reading:

نائیجیریا کے ساحل پر آئل ٹینکر میں دھماکہ

نائیجیریا کے ساحل پر 20 لاکھ بیرل تیل کی پیداوار اور ذخیرہ کرنے والے جہاز میں دھماکہ ہوگیا جس میں عملے کے 10 ارکان سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  یومیہ 22,000 بیرل تیل پروسیس  کرنےوالا ’ایف پی ایس او ٹرینیٹی اسپرٹ‘   نامی جہاز    جنوبی نائیجیریا میں واری کے قریب موجود تھا جب اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایف پی ایس او ٹرینیٹی اسپرٹ  جہاز جسے آف لوڈنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، شیبہ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو  کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں  ملی ہے۔

https://twitter.com/Resonant_News/status/1489457875030315010

Advertisement

انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاز میں عملے کے 10 افراد موجود تھے اور ہم ان کی حفاظت کے حوالے سے تحقیقات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے  بھی تحقیقات جاری ہیں جبکہ مقامی کمیونٹیز اور ایک ملٹی نیشنل آئل کمپنی کی مدد سے صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز ڈوب رہا ہے اور اس میں سے گھنے سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف اٹھ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر