Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسین کے خلاف مہم ناقابلِ قبول ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

Now Reading:

کورونا ویکسین کے خلاف مہم ناقابلِ قبول ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کورونا ویکسین کے خلاف مزاحمتی تحریک کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ رکاوٹیں اور غیر قانونی مظاہرے ناقابل قبول ہیں اور اس سے کاروبار و مینوفیکچرنگ کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مظاہرین سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ رکاوٹیں کھڑی کرکے وبا کو ختم نہیں کر سکتے، اسے سائنس کے ذریعے صحت عامہ سے متعلق اقدامات لیتے ہوئے ہی ختم کرنا ہوگا۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا تھا کہ امریکی حکام کینیڈین سرحدوں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے رابطے میں ہیں۔

Advertisement

جین ساکی نے مظاہروں کے امریکی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سپلائی چین اور آٹو انڈسٹری کو خطرہ لاحق ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ایمبیسیڈر پُل ایک اہم تجارتی گزرگاہ ہے جہاں سے روزانہ 40 ہزار سے زیادہ پیدل چلنے والے افراد، سیاحوں اور  32 کروڑ 30 لاکھ ملین ڈالر مالیت کی اشیاء لے جانے والے ٹرکوں کا گزر ہوتا ہے۔

کینیڈا اور امریکی چیمبر آف کامرس سے وابستہ کئی ایسوسی ایشنز پُل پر سے رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ بھی کرچکی ہیں جن کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے اث کے بعد سرحدی تجارت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

کانوائے فریڈم نامی یہ تحریک سرحد کے دونوں طرف ٹرک ڈرائیورز کے لیے ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے خلاف شروع ہوئی تاہم بعد میں اس کا رُخ حکومت کے خلاف ہوگیا۔

Advertisement

مظاہرین نے تقریباً دس روز سے اوٹاوا کو بند کیا ہوا ہے جن میں سے کچھ نے نازی پرچم اٹھا رکھے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ وہ کینیڈا کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

کینیڈا کی پولیس نے کورونا ویکسین اور پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر