Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرب عسکری اتحاد کے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

Now Reading:

عرب عسکری اتحاد کے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر صوبوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی آپریشن شروع کیا ہے۔

عرب اتحادی افواج کا یہ بیان سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے شائع ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سال 2014ء سے اب تک حوثی باغیوں کے قبضے میں موجود یمنی دارالحکومت صنعا اور دیگر یمنی صوبوں میں حوثی اہداف کے خلاف فضائی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

عرب عسکری اتحاد کے بیان میں مزید کہا گیا ہے یہ آپریشن حوثی حملوں سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور یہ حوثی باغیوں کی دھمکیوں کے خلاف فوجی تقاضا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب حوثی باغیوں کے نمائندہ چینل المصیرہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی خبر میں بتایا گیا ہے کہ اتحادی افواج نے صنعا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر 4 فضائی حملے کیے۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے حالیہ چند ماہ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں واقع تنصیبات پر اپنے میزائل حملوں میں اضافہ کر دیا ہے جب کہ دوسری جانب عرب عسکری اتحاد اور یمنی حکومتی فوج نے بھی حوثی مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر جوابی حملے اور فضائی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

گزشتہ روز بھی عرب اتحادی افواج نے مارب اور حجہ کے علاقوں میں 16 ٹارگٹڈ فضائی آپریشن کیے تھے۔

حوثی باغی ستمبر 2014ء سے یمن کے دارالحکومت صنعا اور کچھ دیگر علاقوں پر قابض ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں متحدہ عرب امارات سمیت عرب اتحادی افواج مارچ 2015ء سے حوثی باغیوں کے خلاف یمن کی حکومت سے تعاون کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر