Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں باحجاب طالبات سے امتیازی سلوک کا ایک اور واقعہ

Now Reading:

بھارت میں باحجاب طالبات سے امتیازی سلوک کا ایک اور واقعہ

بھارت میں باحجاب طالبات سے امتیازی سلوک کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق   بھارت میں مسلمان باحجاب طالبات  کئی ماہ سے امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹکہ میں حجاب کرنے والی طالبات کوعلیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا اورکسی استاد نے ان کونہیں پڑھایا۔

مسلسل ایک ہفتے سے کالج کے گیٹ کے باہراحتجاج کرنے والی باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے کی اجازت تو دے دی گئی تاہم انہیں دیگرطالب علموں کے ساتھ کلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیے: بھارت میں مسلمان پولیس کیڈٹ پرحجاب کرنے پر پابندی عائد

Advertisement

باحجاب طالبات کو کالج میں علیحدہ کلاس رومز میں بٹھایا گیا اورکسی ٹیچرنے ان کی کلاس نہیں لی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کرناٹکہ کے ایک اورسرکاری کالج نے باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ  ریاست کرناٹکہ کے کنداپورا گورنمنٹ کالج میں حجاب کرنے والی طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا  تھا۔

Advertisement

طالبات کالج میں داخلے پر پابندی لگائے جانے پر روتے ہوئے کالج کے پرنسپل کی منتیں کرتی رہیں لیکن پرنسپل نے ان کی ایک نہ سنی۔

باحجاب طالبات نے کالج کے پرنسپل سے درخواست کی کہ امتحانات نزدیک ہیں انہیں کلاس لینے کی اجازت دی جائے لیکن پرنسپل نے طالبات کی درخواست کا کوئی نوٹس نہیں لیا اورانہیں حجاب کے ساتھ کالج میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا۔

واضح رہے کہ  کرناٹکہ میں باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوانتہا پسند حجاب کیخلاف باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: بھارت میں مسلمان طالبہ نے حجاب پرپابندی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

اس سے قبل ایک اورسرکاری کالج میں مسلمان طالبات کو کلاس میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

Advertisement

حجاب پرپابندی  کے خلاف ایک طالبہ نے عدالت میں درخواست  بھی دائرکررکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر