Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت سے لایا گیا یورینیم نما مادہ نیپال میں پکڑا گیا

Now Reading:

بھارت سے لایا گیا یورینیم نما مادہ نیپال میں پکڑا گیا
بھارت سے لایا گیا یورینیم نما مادہ نیپال میں پکڑا گیا

بھارت سے لایا گیا یورینیم نما مادہ نیپال میں پکڑا گیا

کھٹمنڈو: نیپال میں یورینیم نما مادہ رکھنے کے الزام میں 2 بھارتیوں سمیت 8 گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں 2 بھارتیوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر یورنیم نما مادہ رکھنے کا الزام ہے۔

نیپالی پولیس کے مطابق اس مادے کو نیپال میں غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے لیے بھارت سے لایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس افسران کی ایک ٹیم نے کھٹمنڈو کے مضافات بدھا کے مقام پر ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار سے یہ مادے برآمد کیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی نیپال میں سیاسی دخل اندازی کی کوشش

پولیس کا کہنا تھا کہ کار سے آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں دو بھارتی بھی شامل ہیں جن کی شناخت اوپیندر کمار مشرا اور راجو ٹھاکر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دونوں بھارتی افراد کا تعلق بہار سے ہے جبکہ گرفتار ہونے والے دیگر 6 افراد کا تعلق نیپال ہی سے ہے۔

یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئیں ہیں جب وہ یہ قیمتی مادہ 350 ملین روپے فی کلو فروخت کرنے کی تیاری کررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بھوپیندر اور نوراج کو کھڑی کار سے گرفتار کیا جس میں یہ مادہ چھپایا گیا تھا اور ان کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر دیگر 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے ان کے پاس سے نو موبائل فون بھی ضبط کیے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس مارچ میں ڈھائی کلو غیر پروسیس شدہ یورینیم رکھنے کے الزام میں نیپال سے چار شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتار ہونے والوں ملزم میں سے ایک کا کہنا تھا کہ اس کا سسر یورینیم کو بھارت سے لایا تھا جبکہ اس کا سسر تقریباً 20 سال قبل یورینیم کی کان میں کام کیا کرتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر