Advertisement
Advertisement
Advertisement

صومالیہ میں خود کش حملے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Now Reading:

صومالیہ میں خود کش حملے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق، 20 زخمی

وسطی صومالیہ میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اطلاعات کے مطابق وسطی صومالیہ کے شہر بلد وینہ کے ایک کیفے میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو بم سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ہونے والے زور دار دھماکے سے کم ازکم 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے خود کش حملے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ صوبہ حران کے دارالحکومت بلد وینہ میں ایک پُر ہجوم کیفے میں کیا گیا جہاں اُس وقت کئی سیاستدان اور مقامی حکام موجود تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق 15 افراد جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ یہ ایک زور دار دھماکا تھا جس کے بعد جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچ گئی۔ جاں بحق افراد میں فوجی اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بلد وینہ شہر میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جبکہ دھماکے میں ایک انتخابی اُمیدوار کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

بعض اطلاعات کے مطابق القاعدہ کی ذیلی عسکریت پسند تنظیم الشباب نے اِس خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ الشباب نے گزشتہ چند ہفتوں میں انتخابات کے انعقاد کے دوران ملک کے متعدد شہروں میں بم حملے کیے ہیں۔

صومالیہ کے پارلیمانی انتخابات یکم نومبر 2021ء کو شروع ہوئے تھے جنہیں 24 دسمبر تک مکمل ہونا تھا تاہم اب یہ 25 فروری تک مکمل ہوں گے۔

صومالیہ حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوششوں میں مصروف الشباب تنظیم انتخابات کو ناکام کرنے کے لیے مسلسل تخریبی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر