
برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر تیز ہواؤں کے باعث برٹش ایئرویز کے ایک جہاز کو لینڈنگ کرتے ہی دوبارہ اُڑان بھرنا پڑ گئی۔
برطانوی ٹی وی چینل اسکائی نیوز کے مطابق پیر کی صبح کو اسکاٹ لینڈ کے شہر ایبر ڈین سے آنے والی پرواز برطانیہ کے سب سے بڑےایئر پورٹ ہیتھرو پہنچی لیکن تیز ہوا کے باعث اسے فوراً ہی دوبارہ اُڑان بھرنا پڑی۔
A321 TOGA and Tail Strike!
A full-on Touch and go, with a tail strike! Watch for the paint dust after contact and watch the empennage shaking as it drags. The pilot deserves a medal! BA training could use this in a scenario – happy to send the footage chaps 😉#aviation #AvGeek pic.twitter.com/ibXjmVJGiT— BIG JET TV (@BigJetTVLIVE) January 31, 2022
اس پرواز کی سامنے آنے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برٹش ایئرویز کے جہاز کے پچھلے ٹائر رن وے کو چھُوتے ہیں لیکن آگے والے ٹائروں کے زمین پر لگنے سے پہلے ہی جہاز دوبارہ اُڑان بھر لیتا ہے۔
تاہم دوسری کوشش میں پائلٹ جہاز کو لینڈ کرنے میں کامیاب ہو ہی گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News