 
                                                      ابو ظہبی آنے والوں کے لیے نئے سفری ضوابط مقرر
ابو ظہبی نے اپنی گرین لسٹ کو اپڈیٹ کردیا ہے جس کے تحت 15 فروری سے ابو ظہبی آنے والوں کے لیے نئے سفری ضوابط مقرر کردیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے گرین لسٹ کو اپڈیٹ کیا ہے جس کے تحت ابوظہبی میں آنے والوں کے لیے نئے سفری ضوابط مقرر کیے ہیں۔
محکمہ ثقافت و سیاحت نے گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے ویکسین شدہ افراد کو قرنطینہ سے استثنی قرار دیا ہے لیکن انہیں ابوظہبی پہنچنے کے بعد چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ابو ظہبی میں بغیر ڈرائیور سفری سہولت کا آغاز
علاوہ ازیں گرین لسٹ میں شامل ممالک کے غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا جبکہ انہیں اپنے قیام کے چھٹے اور نویں دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
واضح رہے کہ ابو ظہبی کی گرین لسٹ میں سعودی عرب سمیت عمان، ترکی، مراکش، کویت، ملائیشیا اور سنگاپور شامل ہیں۔

علاوہ ازیں گرین لسٹ میں برازیل، تاجکستان، بحرین، امریکہ، بوسنیا، پرتگال، الجزائر، چین، عراق، میانمار، فلپائن، آذربائیجان، یمن، ازبکستان، فن لینڈ، مالدیپ، اسرائیل، انڈونیشیا، تیونس سمیت ایران اور 75 ممالک شامل ہیں۔
یا رہے کہ ابوظہبی حکومت کے اس اقدام کے بعد 15 فروری 2022 سے گرین لسٹ میں شامل ممالک کے افراد براہ راست ابو ظہبی میں داخل ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے بڑی شرط عائد
دوسری جانب دبئی میں کورونا وائرس کے حوالے سے عائد کی گئی پابندیاں بتدریج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد گذشتہ روز سے دبئی کے سنیما گھروں میں مکمل گنجائش کے ساتھ فلم دیکھنےکی اجازت ہوگی۔
علاوہ ازیں دبئی حکومت نے تجارتی و کاروباری مرکز میں بھی سماجی سرگرمیوں، تقریبات اور اجتماعات میں مکمل گنجائش کے ساتھ شرکت کی اجازت دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 