 
                                                      حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پر طالبات کا بائیکاٹ
بھارت میں حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت نہ ملنے پرکرناٹک کے سرکاری اسکول کی طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے سرکاری اسکول میں انتظامیہ نے امتحانات میں بیٹھنے کے لئے طالبات سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا جس پر اسکول کی طالبات نے حجاب اتارنے کے بجائے احتجاجاً امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلم طالبہ حجاب اتارنے پر مجبور، ویڈیو وائرل
طالبات کا کہنا تھا کہ اسکول پرنسپل اورانتظامیہ سے حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت دینے کے لئے متعدد باردرخواست کی لیکن انہوں نے درخواست پرکوئی توجہ نہیں دی۔
ایک طلبہ کا کہنا تھا کہ اسکول میں داخل ہونے سے پہلے مجھ سے حجاب اتارنے کو کہا گیا جو میں نہیں کر سکتی، اس لیے میں نے امتحان میں شرکت نہ کرنے کو ترجیح دی۔
واضح رہے کہ بارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد ریاست کے مختلف شہروں میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ طالبات کی جانب سے احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیر اعظم ہوگی، اسد الدین اویسی
دوسری جانب بھارت میں حجاب تنازع کو لے کر بند ہونے والے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاہم ابتدائی مراحل میں پرائمری اسکولوں کو کھولا گیا ہے۔
ریاست کے مختلف علاقوں بنگلور، اوڈوپی اور دکشنا کناڈا میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں کے 200 میٹر تک 5 افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔
کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ ان کے اس اقدامات سے ریاست میں امن قائم ہوگا اور یہاں کے حالات دیکھنے کے بعد ہائی اسکولز سمیت کالج اور یونیورسٹیز بھی کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 