
بھارت میں بیٹے کی شادی کی خوشی صف ماتم میں بدل گئی جب دلہے کی ماں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر الوار میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شادی کی خوشی کے موقع پر بارات والے دن دلہے کی ماں چل بسی۔
رپورٹ کے مطابق نیرج نامی شخص کی بارات گھر سے دلہن لینے نکلی تو تو ہر طرف خوشی کا سماں تھا اور باراتی ڈھول کی تھاپ پر رقص ڈال رہے تھے جبکہ ناچنے والوں میں دلہے کی ماں بھی شامل تھی۔
باراتیوں کی خوشی اس وقت غم میں بدلی جب دلہے کی ماں ناچتی گاتی اچانک ہی زمین پر چکر کھاکر گر پڑی جبکہ وہاں موجود افراد نے انہیں سنبھالنے کی بے حد کوشش کی لیکن وہ زمین پر گر پڑیں۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن جب تک ان کی جان نکل چکی تھی اور ڈاکڑوں نے بھی ان کی موت کی تصدیق کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ اہلخانہ نے بھی خاتون کے دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اہلخانہ کے مطابق خاتون نے بیٹے کی بارات میں بمشکل ہی چند سیکنڈز ڈانس کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News