Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس یوکرین تنازع: پاکستانی سفارتخانہ کیف سے ٹرنوپل شہرمنتقل

Now Reading:

روس یوکرین تنازع: پاکستانی سفارتخانہ کیف سے ٹرنوپل شہرمنتقل
روس یوکرین تنازع: پاکستانی سفارتخانہ کیف سے ٹرنوپل شہرمنتقل

روس یوکرین تنازع: پاکستانی سفارتخانہ کیف سے ٹرنوپل شہرمنتقل

کیف: روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد پاکستانی سفارتخانے کو کیف سے ٹرنوپل شہر منتقل کردیا گیا ہے۔

یوکرین میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ مکمل فعال ہے اور یوکرین میں موجود پاکستانیوں کیلئے رابطہ نمبر جاری کردیا گیا ہے۔

Advertisement

یوکرین میں موجود پاکستانی شہری 0380638282984پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ تمام پاکستانی طلبا کو بھی یوکرین سے ٹرنوپل پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

پاکستانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فضائی حدود بند ہیں، صورتحال بہترہونے پرپاکستانی طلبا ٹرنوپل چلے جائیں جبکہ یوکرین سے نکلنے کیلئے پاکستانی طلبا ٹرنوپل پہنچیں۔

پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں خارکیف سےٹرنوپل کیلئے ٹرین سروس موجود ہے جبکہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر پاکستانی طلبا کو ٹرنوپل پہنچائیں گے، تعلیمی مشیر طلبا کو ٹرنوپل پہنچائیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ روس کا دوسرے روز بھی یوکرین پر حملہ جاری ہے جبکہ اب تک 137 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ پہلے روز روسی حملے میں 137 افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہوئے ہیں جن میں فوجی اورسویلین دونوں شامل ہیں۔

انہوں نے عوام کو متحرک کرنے کے لیے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے ذریعے 90 دنوں کے لیے فوج میں نئے لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا اور ریٹائرڈ یا ریزوو فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر