Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان میں شدید برف باری سے معمولاتِ زندگی متاثر، عوام گھروں تک محدود

Now Reading:

جاپان میں شدید برف باری سے معمولاتِ زندگی متاثر، عوام گھروں تک محدود

جاپان میں شدید برف باری نے معمولاتِ زندگی معطل کرکے رکھ دیے اور عوام کو گھروں تک محدود کر دیا ہے۔

جاپان میں خراب موسم کے باعث 123 پروازیں منسوخ اور 67 ٹرین سروسز معطل کردی گئیں۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے عوام سے اُن علاقوں میں جہاں برف باری متوقع ہے، صرف انتہائی ضرورت کے تحت سفر کرنے اور غیر ضروری طور پر سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Advertisement

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جمعہ کی صبح تک یاماناشی صوبے میں برف کی تہہ کی موٹائی 20 سے 40 سینٹی میٹر تک اور ناگانو اور شیزوکا اور کانٹو کے پہاڑی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

جاپان کی آل نیپون ایئر ویز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے احتیاط کے طور پر کل کی 96 اندرونِ ملک پروازیں منسوخ کر دی ہیں جبکہ جاپان ایئر لائنز نے ہنیدا ہوائی اڈے سے 27 پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپان کے ریل آپریٹر جے آر ایسٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اُس نے ٹوکیو، ناگانو اور یاماناشی شہروں کے درمیان چلنے والی محدود تعداد میں ایکسپریس ٹرینوں سمیت 67 خدمات کو معطل کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر