
برطانیہ میں جمعہ کو ’یوم حجاب‘ منانے کا اعلان
بھارت کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے خلاف امریکا بھی سامنے آ گیا ہے۔
امریکا نے بھارت میں مسلم طالبات کے حجاب پر عائد کی گئی پابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے مذہبی آزادی سے متعلق ادارے کے اعلیٰ عہدے دار راشد حسین نے اپنے ٹویٹ میں بھارت میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مذہبی آزادی میں لباس کے انتخاب کی آزادی بھی شامل ہے۔
Religious freedom includes the ability to choose one's religious attire. The Indian state of Karnataka should not determine permissibility of religious clothing. Hijab bans in schools violate religious freedom and stigmatize and marginalize women and girls.
Advertisement— Amb. at Large for International Religious Freedom (@IRF_Ambassador) February 11, 2022
راشد حسین نے کہا کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کو زبردستی لباس کے انتخاب پر مجبورکرنا اُنہیں پیچھے دھکیلنے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے اسکول اور کالجز میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پہننے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے بعد بھارت بھر میں آباد مسلمانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔
یہ معاملہ اتنا بڑھا کہ اب دنیا بھر سے بھارت میں مسلم طالبات کے حجاب پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف آوازیں اُٹھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News