
پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس سے قبل پاکستان کے خلاف بھارت کی جعلی خبروں کی مہم ایک بار پھر زوروں پر ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی مہم مسلسل جاری ہے اور اس کے ذرائع ابلاغ یہ پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ماہرین نے بھارتی دعوﺅں کو مسترد کر دیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ کر سکتا ہے۔
جنوب ایشیائی پالیسی کے ماہر مائیکل کوگلمین نے حال ہی میں کہاکہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں پر یقین نہ کریں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف جلد ہی پاکستان کو بلیک لسٹ کردے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ: پاکستان کا بے بنیاد الزامات پر بھارت کو کرارا جواب
جنوبی ایشیائی اور مشرق وسطی کے اسٹریٹجک تجزیہ کار ڈاکٹر کلاڈ راکیسٹس نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف اپنے تنگ سیاسی عزائم کے لیے عالمی فورمز کو استعمال کر رہا ہے اور اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے FATF جیسے عالمی اداروں کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو اپنی گرے لسٹ سے نکال دے کیونکہ اس نے بین الاقوامی نگران ادارے کی تمام تکنیکی ضروریات پوری کر لی ہیں اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ اس نے اپنے بیشتر مطالبات پورے کر لیے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو عالمی فورمز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، اور مزید کہا کہ اگر ایف اے ایف ٹی بڑی طاقتوں اور ان کی پسندیدہ ریاستوں کی لائن پر چلتی رہی تو اپنی ساکھ کھو دے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کی قیادت میں بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنے کے اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News