Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیلیفورنیا میں بس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک 5 زخمی

Now Reading:

کیلیفورنیا میں بس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک 5 زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوروول میں بس میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے بیوٹ کاؤنٹی کے شیرف کوری ہونیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ شام 21 سالہ اساہدی کولمین نے اس وقت لاس اینجلس جانے والی بس پر فائرنگ کر دی جب وہ ایک اسٹور پر رکی اور مسافر باہر نکل رہے تھے۔

پولیس کو ساڑھے سات بجے 911 پر کال موصول ہوئی کہ اوروول کے ایک اسٹور کے باہر ایک شخص بس پر فائرنگ کر رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر وہاں پہنچی۔

بس سے درجن بھر نائن ایم ایم کے خول برآمد ہوئے جبکہ حملہ آور سے ہتھیار بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

شیرف کوری ہونیا کا مزید کہنا تھا کہ گولیاں چلانے سے قبل حملہ آور بس پر چڑھا اور یہ کہتے ہوئے کہ لاس اینجلس ایک خطرناک شہر ہے، بس میں سوار ایک مسافر کو خفیہ ادارے کا اہلکار قرار دے کر فائرنگ شروع کردی۔

گولیاں چلانے کے بعد کولمین وہاں سے فرار ہو گیا اور نصف میل دور جا کر ایک شخص کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا۔ لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا تو اس نے کپڑے اتارنا شروع کر دیے۔

تاہم تھوڑی دیر بعد ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اُسے برہنہ حالت میں گرفتار کرلیا۔

شیرف کا کہنا تھا کہ واقعے میں 32 سالہ مسافر کو کئی گولیاں لگیں جبکہ ایک حاملہ خاتون بھی شدید زخمی ہیں۔ ایک 11 سالہ بچی بھی زخمی ہوئی جس کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک 38 سالہ خاتون معمولی زخمی ہوئی ہیں۔

Advertisement

بیوٹ کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ڈیوڈ رمسی کا کہنا ہے کہ حملہ آور اساہدی کولمین کا کم عمری میں ہی مجرمانہ سرگرمیوں کا ریکارڈ ہے جبکہ وہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر بھی پولیس کو مطلوب تھا۔

دو سال پہلے بھی انتھونی ڈیوونٹ نامی ایک شخص نے سان فرانسسکو جانے والی ایک بس پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر