Advertisement
Advertisement
Advertisement

عملی طور پر بھی واضح کردیا روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا، صدر پیوٹن

Now Reading:

عملی طور پر بھی واضح کردیا روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا، صدر پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ روس کے سلامتی سے متعلق خدشات کو مدنظر رکھا جائے۔

صدر پیوٹن کا تازہ ترین بیان جرمنی کے چانسلر اولاف شولز سے چار گھنٹے کی طویل ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

اِس سے پیشتر روس کے عسکری حکام یوکرائن کی سرحد کے قریب تعینات فوجیوں میں کچھ کمی کا عندیہ دے چکے ہیں جسے کشیدگی میں کمی کی جانب پہلے قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاہم مغربی ممالک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ابھی تک روسی فوجوں کے انخلا کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

صدر پیوٹن کا مسلسل اصرار رہا ہے کہ وہ یوکرائن پر کسی قسم کی جارحیت کا منصوبہ نہیں بنا رہے ہیں لیکن گزشتہ نومبر میں روسی فوجوں کے یوکرائن کی سرحد کے قریب جمع ہونے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔

Advertisement

جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں میڈیا نمائندوں کے سوال پر صدر پیوٹن نے کہا کہ کیا ہم جنگ چاہتے ہیں؟ صاف ظاہر ہے ہم نہیں چاہتے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تجاویز دے رہے ہیں۔

روس کی وزارتِ دفاع نے کہا تھا کہ یوکرائن کی سرحد کے قریب وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں جاری رہیں گی لیکن کچھ دستے بیرکوں میں لوٹ رہے ہیں جبکہ یوکرائن نے کہا ہے کہ جب تک اُسے روسی فوجیوں کی واپسی کا ثبوت نہیں مل جاتا وہ اس پر کوئی رد عمل نہیں دے گا۔

روس نے یوکرائن کی سرحد کے ساتھ ایک لاکھ کے قریب فوجی جمع کر لیے تھے اور اتنی بڑی تعداد میں روسی فوج کی تعیناتی سے جنگ چھڑ جانے کے خدشات پیدا ہوگئے تھے۔ امریکا کی طرف سے کہا جا رہا تھا کہ روس کسی بھی وقت یوکرائن پر حملہ کر سکتا ہے۔

تاہم روس اس بات کی یقین دہانی چاہتا ہے کہ یوکرائن کو نیٹو اتحاد میں شامل نہ کیا جائے لیکن امریکا اور مغربی ممالک نے روس کے اِس مطالبے کو رد کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر