Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک میں سرفہرست

Now Reading:

سعودی عرب سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک میں سرفہرست

عرب ممالک میں سعودی عرب سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک میں سرفہرست ہے جبکہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ سونا رکھنے والا ملک ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ گولڈ کونسل نے سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق سعودی عرب سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک میں دنیا کا 18 واں ملک ہے جبکہ عرب ممالک میں سرفہرست ہے۔

عرب دنیا میں سعودی عرب کے بعد لبنان کا دوسرا، الجزائر کا تیسرا، لیبیا کا چوتھا، عراق پانچواں، مصر چھٹا، کویت ساتواں، قطر کا آٹھواں، متحدہ عرب امارات کا نواں، اردن کا دسواں، شام کا گیارہواں، مراکش بارہواں، تیونس تیرہواں، بحرین چودھواں اور پندرھویں نمبر پر یمن موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے پاس اس وقت 323.1 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر موجود ہیں جبکہ لبنان کے پاس  286.8 ٹن، الجزائر کے پاس 173.6 ٹن، لیبیا کے پاس 116.6 ٹن، عراق کے پاس 96.4 ٹن، مصر 80.8 ٹن، کویت 79 ٹن اور قطر کے پاس 56.7 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے پاس 55.9 ٹن، اردن کے پاس 43.5 ٹن، شام 25.80 ٹن، مراکش 22.1 ٹن، تیونس 6.8 ٹن، بحرین 4.7 ٹن اور یمن کے پاس 1.6 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں۔

Advertisement

اسی طرح دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر اس وقت امریکہ کے پاس موجود ہیں جس کے پاس 8133.5 ٹن سونا موجود ہے جبکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سونا جرمنی کے پاس 3359.1 ٹن موجود ہے۔

عالمی دنیا میں سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک میں تیسرا نمبر اٹلی کا ہے جس کے پاس 2451.8 ٹن سونا موجود ہے جبکہ چوتھا نمبر فرانس کا جس کے پاس 2436.4 ٹن اور پانچواں نمبر روس کا جس کے پاس 2298.5 ٹن سونا موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر