Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا مشرقی یورپ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ، کشیدگی میں اضافہ ہوگا، روس

Now Reading:

امریکا کا مشرقی یورپ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ، کشیدگی میں اضافہ ہوگا، روس

امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرقی یورپ میں اضافی 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا پولینڈ اور رومانیہ میں اپنے دو ہزار فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ جرمنی سے مزید ایک ہزار فوجی رومانیہ بھیجے جائیں گے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب یوکرائن کے معاملے پر یورپ اور روس کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکا کی طرف سے اضافی فوجیوں کی تعیناتی کی خبر کا پولینڈ اور نیٹو نے خیرمقدم کیا ہے جبکہ دوسری جانب روس نے اِسے تباہ کن اقدام قرار دیا ہے۔

Advertisement

روس نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مشرقی یورپ میں اضافی فوج کی تعیناتی اس براعظم میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بنے گی۔

روس کی طرف سے یہ رد عمل امریکی وائٹ ہاؤس کے اُس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا پولینڈ اور رومانیہ میں اپنے تین ہزار اضافی فوجی بھیج رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے اُس کی جانب سے اضافی فوج کی تعیناتی مشرقی یورپ کو یوکرائن بحران کے کسی ممکنہ پھیلاؤ کے اثرات سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

روس نے اس وقت یوکرائن کی سرحد پر ایک لاکھ سے زائد فوج تعینات کر رکھی ہے اور امریکا اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ روس یوکرائن پر حملے کا منصوبہ رکھتا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر