جرمنی میں ایک دن کے دوران رپورٹ کیے گئے کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد کا ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا۔
جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 36 ہزار 1 سو 20 نئے کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
کسی ایک دن کے دوران جرمنی میں تصدیق شدہ کورونا کیسز کی یہ ایک نئی ریکارڈ تعداد ہے۔ ایک روز قبل اس تعداد سے 30 ہزار کم نئے کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔

جرمنی میں متعدی امراض کے پھیلاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ آبادی میں کورونا کیسز کی تعداد 1283.2 رہی اور یہ بھی اب تک کی بلند ترین تعداد ہے۔
کورونا وائرس کے سبب جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 164 افراد کی ہلاکت بھی ہوئی جس کے بعد اب تک جرمنی میں اس بیماری کے سبب مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 3 سو 34 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے شدید متاثرہ اہم یورپی معیشت جرمنی میں اب شہریوں کو کورونا ویکسین کی چوتھی ڈوز لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
جرمن حکام اِس سلسلے میں اسرائیل کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے شہریوں کو کورونا ویکسین کے چوتھے بوسٹر شاٹ تجویز کرنے کا فیصلہ لینے والے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
