Advertisement
Advertisement
Advertisement

چرنوبل ایٹمی پلانٹ کی تابکاری میں اضافہ پایا گیا ہے، نیوکلیئر ایجنسی

Now Reading:

چرنوبل ایٹمی پلانٹ کی تابکاری میں اضافہ پایا گیا ہے، نیوکلیئر ایجنسی

یوکرین کی نیوکلیئر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چرنوبل ایٹمی پلانٹ کی تابکاری میں اضافہ پایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی نیوکلیئر ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ ناکارہ چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کی جگہ سے تابکاری کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کر رہی ہے۔

نیوکلیئر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ  تابکاری میں اضافہ بھاری فوجی سازوسامان کی ایک بڑی مقدار کی نقل و حرکت اور ہوا میں آلودہ تابکار کی وجہ سے ہوا ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ  ہم چرنوبل کو دہشت گردوں سے بچا رہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے  کہ  فوجی چرنوبل جوہری پلانٹ کو اس کی حفاظت کے لیے روکے ہوئے ہیں۔

Advertisement

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ قوم پرست گروہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ملک کی صورت حال کو جوہری اشتعال انگیزی کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔

بیان میں تابکاری میں اضافے کو اضافے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پلانٹ کے آس پاس کے علاقے میں تابکاری کی سطح معمول پر ہے اور عملہ تابکاری کی سطح کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر