پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
پرنس آف ویلز اور ڈچز آف کارنوال کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے پیغام میں بتایا گیا کہ پرنس چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
شہزادہ چارلس کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کا اعلان ان کے ونچسٹر میں ایک منگنی کی تقریب میں پہنچنے سے چند لمحوں قبل کیا گیا ۔
This morning The Prince of Wales has tested positive for COVID-19 and is now self-isolating.
AdvertisementHRH is deeply disappointed not to be able to attend today's events in Winchester and will look to reschedule his visit as soon as possible.
— The Prince of Wales and The Duchess of Cornwall (@ClarenceHouse) February 10, 2022
گزشتہ روز انہوں نے اپنی اہلیہ ڈچز آف کارنوال شہزادی کیملا کے ہمراہ برٹش میوزیم میں ایک استقبالیہ میں لوگوں سے ملاقات کی تھی۔
کلیرنس ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادی کیملا کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ یہ دوسرا موقع ہے کہ جب شہزادہ چارلس کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
برطانوی تخت کے 73 سالہ وارث اس سے قبل مارچ 2020 میں ہلکی علامات کے ساتھ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News