Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی ایکسپو میں رکھا گیا نادر و نایاب نسخہء قرآن واپس امریکا بھیج دیا گیا

Now Reading:

دبئی ایکسپو میں رکھا گیا نادر و نایاب نسخہء قرآن واپس امریکا بھیج دیا گیا

سابق امریکی صدر تھامس جیفرسن کی ملکیت نادر و نایاب قرآنی نسخے کو گزشتہ روز واپس امریکا روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ دو جلدی قرآن دبئی ایکسپو میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔

مؤرخین کے دعوے کے مطابق امریکی آزادی کے اعلامیے اور امریکی آئین کی تشکیل میں اِسی قرآن پاک سے استفادہ کیا گیا تھا۔ صدر جیفرسن نے اُس وقت دنیا کے دیگر مذاہب کی کتابوں اور اہم سیاسی و معاشرتی دستاویزات کا بھی مطالعہ کیا تھا۔

سابق امریکی صدر تھامس جیفرسن نے اس قرآن پاک کو 1765ء میں حاصل کیا تھا جب وہ قانون کے طالب علم تھے۔ یہ قرآن پاک لائبریری آف کانگریس سے وابستہ یاسمین خان کی نگرانی میں مخصوص پیکنگ میں واپس بھیجا گیا ہے۔

دبئی ایکسپو میں اس قرآن پاک کو امریکی پویلین میں اُس جگہ رکھا گیا تھا جہاں عرب دنیا کے پرانے نقشے بھی نمائش کے لیے موجود تھے اور وہاں ایک خاص درجہ حرارت رکھا گیا تھا۔ اِس قرآن پاک کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جاتی رہی اور اسے پہلی مرتبہ امریکا سے باہر لایا گیا تھا۔

Advertisement

دو جلدوں پر مشتمل یہ قرآنی نسخہ 1734ء میں جارج سیل کے کیے ہوئے ترجمے کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ لائبریری کی تاریخ کے مطابق قرآن پاک کا یہ نسخہ 1764ء میں لندن میں شائع ہوا تھا اور بعد ازاں اسے امریکا لایا گیا جہاں ولیمزبرگ میں اِسے سابق امریکی صدر تھامس جیفرسن نے حاصل کیا۔

 دبئی میں چھ ماہ تک جاری رہنے والی نمائش 31 مارچ کو اختتام پذیر ہوگی۔ منتظمین کو ابتدائی طور پر امید تھی کہ اس ایکسپو میں 25 ملین افراد شریک ہوں گے لیکن کورونا وائرس کے وبائی مرض اور دیگر چیلنجوں نے اس ایونٹ کو متاثر کیا ہے تاہم اِس کے باوجود تقریباً 11 ملین افراد اس ایونٹ میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر