Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی اور یوکرائن کے مابین آزادانہ تجارت و دفاع کے معاہدوں پر دستخط

Now Reading:

ترکی اور یوکرائن کے مابین آزادانہ تجارت و دفاع کے معاہدوں پر دستخط

ترکی اور یوکرائن نے جمعرات کو آزاد تجارت ودفاع کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جبکہ یوکرائن کے لیے ترک ساختہ مسلح ڈرون تیار کرنے کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ہم کریمیا سمیت یوکرائن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر انقرہ میں روس اور یوکرائن پر مشتمل سربراہی اجلاس کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی دو پڑوسی ممالک کے درمیان اس بحران کے خاتمے کے لیے سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

ترکی اور یوکرائن کے درمیان دو طرفہ تجارت میں حالیہ برسوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جو کہ 2021 میں ایک سال قبل 60 فیصد سے بڑھ کر 7.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ترک صدر کے دورہ یوکرائن  کے دوران دستخط کیے گئے آزاد تجارتی معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کو 10 بلین ڈالر تک بڑھانا ہے۔

یاد رہے، ترکی کی معیشت روسی گیس اور روسی سیاحوں پر منحصر ہے جبکہ روس ترکی کا پہلا ایٹمی ری ایکٹر بھی بنانے میں معاونت کررہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تجارتی اور فوجی روابط بھی قائم ہیں۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرائن میں ترک ساختہ بے ریکٹرٹی بی دوم ڈرونز کی تیاری کی سہولیات کو بڑھانے کے معاہدے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی ٹیکنالوجیز یوکرین کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کریں گی۔

Advertisement

ڈرونز 2020 میں نگورنو کاراباخ میں آذربائیجان کی آرمینیائی افواج کے خلاف جنگ میں گیم چینجر ثابت ہوئے تھے۔ 

واضح رہے، یوکرائن اور روس نے ترک صدر کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اردگان کی طرف سے یوکرائن کے بحران پر بات چیت کے لیے ترکی کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ 

تاہم، ماسکو میں ترکی کے سفارت خانے میں خدمات انجام دینے والے ایک سابق ترک سفارت کار آیدین سیزر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی حقیقت پسندانہ پیشکش ہے مجھے یقین ہے کہ روس اسے قبول نہیں کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر