Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فضائیہ کی خواتین پائلٹس کو لڑاکا جہاز اُڑانے کی مُستقل اجازت مل گئی

Now Reading:

بھارتی فضائیہ کی خواتین پائلٹس کو لڑاکا جہاز اُڑانے کی مُستقل اجازت مل گئی

بھارتی فضائیہ نے اپنی خواتین پائلٹس کو بالآخر لڑاکا جہاز اُڑانے کی مُستقل اجازت دے دی۔

6 برس قبل بھارتی خواتین پائلٹس کو تجرباتی طور پر لڑاکا طیارے اڑانے کی اجازت دی گئی تھی۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق فی الحال 16 خواتین پائلٹس جنگی طیارے اڑا رہی ہیں۔ اِن طیاروں میں فرانسیسی رافیل، روسی ساختہ مگ 21 اور سخوئی 30 طیارے بھی شامل ہیں۔

رافیل طیارہ اڑانے والی بھارت کی پہلی خاتون پائلٹ لیفٹننٹ شیوانگی سنگھ گزشتہ ہفتے یوم جمہوریہ کی پریڈ کے موقع پر بھارتیہ فضائیہ کے مظاہرے کا حصہ بھی تھیں۔

Advertisement

خواتین کو بھارتی مسلح افواج کے اہم شعبوں میں شمولیت کا موقع کافی تاخیر سے ملا ہے۔

گزشتہ برس بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ خواتین کو بھی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں شمولیت کی اجازت ملنی چاہیے۔

سپریم کورٹ نے 2020ء میں بھی بھارتی آرمی کے تمام نان کامبیٹ شعبوں میں خواتین کو مستقل کمیشن دینے کا حکم دیا تھا۔

بھارتی فضائیہ ایک عرصے تک خواتین کو عسکری شعبے میں شامل کرنے کی مخالفت کرتی رہی ہے جس کے کئی اسباب ہیں۔ ایک فائٹر پائلٹ کو تربیت دینے میں 15 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوتے ہیں۔

Advertisement

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر خواتین پائلٹس نے شادی کرلی اور ان کے بچے ہو گئے تو اس سے جنگی طیاروں کا سخت فلائٹ شیڈول متاثر ہوگا۔

بھارتی افواج کے تینوں شعبوں یعنی آرمی، فضائیہ اور بحریہ میں خواتین کی مجموعی تعداد تقریباً 9 ہزار ہے جس میں گزشتہ سات برسوں میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔

نائب وزیر دفاع شری پد نائک نے بھارتی پارلیمنٹ میں گزشتہ برس فروری میں بتایا تھا کہ 12 لاکھ 18 ہزار 36 افسران پر مشتمل بھارتی فوج میں خواتین کی تعداد 6807 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر