Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن تنازع: سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی اور امریکی سفیروں کے درمیان جھڑپیں

Now Reading:

یوکرائن تنازع: سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی اور امریکی سفیروں کے درمیان جھڑپیں

یوکرائن تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس اور امریکی سفیروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کی سرحدوں پر ماسکو فوج کی تعیناتی پر امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے سفیروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا کہنا تھا کہ روسی فوج کی تعیناتی یوروپ میں کئی دہائیوں میں دیکھی جانے والی سب سے بڑی کاروائی ہے جس پر روسی نمائندے نے امریکہ پر روس کے معاملات میں ناقابل قبول مداخلت کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرائن پر ممکنہ روسی حملہ، نیٹو اور برطانیہ غیرفوجی امداد دیں گے

Advertisement

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ساتھ ساتھ برطانیہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

برطانیہ کے خارجہ سکریٹری لز ٹرس نے کہا کہ قانون سازی کی جارہی ہے جو ممکن ہے کہ کریملن کے قریب افراد اور کاروباری اداروں کی ایک وسیع رینج کو نشانہ بنائے گی۔

روس نے اندازاً 100,000 فوجی، ٹینک، توپ خانہ اور میزائل یوکرائن کی سرحدوں پر تعینات کر رکھے ہیں۔

دریں اثنا، سفارتی کوششیں جاری ہیں، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن منگل کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے اب روس کی طرف سے جواب موصول ہوا ہے جس کا مقصد یوکرائن میں بحران کو کم کرنا ہے۔

Advertisement

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عوام میں ردعمل پر بات چیت کرنا “غیر نتیجہ خیز” ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ بات چیت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور یوکرائن سمیت اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی مشاورت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن بھی یوکرائن کے دارالحکومت کیف کا سفر کررہے ہیں۔ انہوں نے ماسکو کے ساتھ تنازعات کا سفارتی حل تلاش کرنے اور “مزید خونریزی سے بچنے” کے لیے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قاہرہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت،حماس ہتھیار ڈالنے پر مشروط آمادہ
مشرق وسطیٰ میں امن ہونے جارہا ہے، حماس معاہدہ قبول کرے، ٹرمپ
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر