
بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب کیس میں سماعت سے گریز
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب کیس کی سماعت سننے سے گریز کرتے ہوئے تاریخ دینے سے انکار کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں وکیل کپل سبل نے حجاب کیس کی سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔
وکیل کپل سبل نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ یہ معاملہ اب پورے ملک میں پھیل رہا ہے اور امتحانات بھی قریب ہیں، ایسے میں اس معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت ہونی چاہئیے۔
اس درخواست کے جواب میں بھارتی سپریم کورٹ نے موقف اپنایا کہ پہلے ہائی کورٹ کو اس معاملے کی سماعت کرنے دیں۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے بعد ہم دیکھیں گے ہم اس معاملے میں آگے کیا کرسکتے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے تاریخ دینے سے بھی انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ جانے والی مُسلم لڑکی کے چرچے
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ہائی کورٹ میں گذشتہ روز حجاب کیس کی سماعت ہوئی تھی جس کی سماعت جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ کی سربراہی میں سنگل بنچ نے کی تھی۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ نے لڑکیوں کو حجاب پہن کر کالجوں میں جانے کی اجازت دینے کے عبوری احکامات پاس کرنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ انہوں نے کہا تھا کہ عبوری ریلیف پر لارجر بینچ کو غور کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوؤں کا مفاد ہی بھارتی مفاد ہے، آر ایس ایس سربراہ نے پھر زہر اگل دیا
خیال رہے کہ درخواست میں یونیورسٹی و کالج کے طلبا و دیگر کی جانب سے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News