Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین میں موجود سعودی شہریوں کو سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی ہدایت

Now Reading:

یوکرین میں موجود سعودی شہریوں کو سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی ہدایت

یوکرین کے کشیدہ حالات کے پیش نظر سعودی عرب بھی اپنے شہریوں کے لیے فکر مند ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سفارت خانے نے  یوکرین میں موجود سعودی شہریوں کو  فوری طورپرسفارت خانے  سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے سعودی شہریوں  کی یوکرین سے نکلنے  میں مدد کی جائے گی۔

اس سے قبل برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیے:  روس اگلے 48 گھنٹوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے

Advertisement

برطانوی وزارت خارجہ نے یوکرین میں موجود برطانوی شہریوں سے کہا  تھا کہ وہ فوری  طور پر وہاں سے نکل جائیں ۔

برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے یوکرین میں موجود شہریوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ روسی افواج کے یوکرین کی سرحد پر جمع ہونے سے فوجی کارروائی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ  امریکی صدر جو بائیڈن پہلے ہی یوکرین پر روسی حملے کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکل جانے کا کہہ چکے ہیں۔

 دوسری جانب روس یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ فوج جمع کرنے کے باوجود حملہ کرنے کے منصوبے کی بار بار تردید کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر