
یوکرائن تنازع: برطانوی وزیر اعظم کا روس کو سفارتکاری کا راستہ اپنانے کا مشورہ
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرائن تنازع پر روس کو سفارتکاری کا راستہ اپنانے کا مشورہ دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرائن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن منگل کو یوکرائن کے دار الحکومت کیف پہنچے، جہاں انہوں نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنی سکی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے یوکرینی صدر زیلنی سکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے دراندازی پر پابندی عائد ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین تنازع ،اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، روس
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ روس پیچھے ہٹ کر سفارت کاری کا راستہ اپنائے جبکہ ہم بات چیت میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرائن کی فوجی اور اقتصادی مدد کریں گے، ہم یوکرائن کی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کے حامی ہی۔
اس سے قبل برطانیہ کے وزیر اعظم نے منگل کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’وزیراعظم بورس جانسن کیف میں صدر زیلنی سکی سے بات چیت کے لیے ملاقات کر رہے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرائن تنازع: سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی اور امریکی سفیروں کے درمیان جھڑپیں
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’برطانیہ یوکرائن کے ساتھ کھڑا ہے اور روس کو اس کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات کا محاسبہ کرے گا‘۔
دوسری جانب بورس جانسن کے ہمراہ پریس کانفرنس میں یوکرائن کے صدر زیلنی سکی کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تصادم کا مطلب یورپ میں مکمل جنگ ہوگی جبکہ آگے کیا ہوگا یہ پیش گوئی کوئی نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کیف میں اس وقت ہوئی جب منگل کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے روس کی سلامتی کی تجاویز پر امریکی تحریری جواب پر عمل کرنے کے لیے بات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: روس سے مذاکرات میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، یوکرائنی وزیرخارجہ
یہ فون کال ایسے وقت میں آئی ہے جب یوکرائن کے اردگرد کی صورت حال گذشتہ کئی مہینوں سے ابتر نظر آرہی ہے جبکہ نیٹو اور کیف روس پر الزام لگاتے عائد کررہے ہیں کہ وہ یوکرائن کی سرحد کے قریب فوجیں بنا رہا ہے اور حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ روس نے یوکرائن پر حملہ کرنے کے کسی بھی منصوبے کی مسلسل تردید کرتے ہوئے کہا ہے روس اپنی قومی سلامتی کے پیش نظر اپنی سرزمین کے اندر فوجیوں کو منتقل کرنے کا حق رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News