Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات میں مقیم افغانوں کا امریکہ بھیجنے کا مطالبہ

Now Reading:

متحدہ عرب امارات میں مقیم افغانوں کا امریکہ بھیجنے کا مطالبہ

متحدہ عرب امارات میں مقیم افغانوں نے انوکھا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ بھیجنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مظاہروں کا آغاز بدھ سے ہوا جو جمعرات تک جاری رہے جس میں مرد، خواتین اور بچوں کو واشنگٹن سے انہیں ان کے دوسرے گھر بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس احتجاج کے حوالے سے مختلف تصاویر و ویڈیوز بھی سوشل پر نظر آئی ہیں۔

مظاہرے میں شامل ایک فرد کا کہنا ہے کہ اس ریلی کا مقصد افغانوں کو امریکہ بھیجے جانے کے بارے میں مسلسل معلومات کی کمی کا سامنا ہے۔

مظاہرے میں شامل فرد کا کہنا تھا کہ کچھ افغانوں کو اماراتی حکام نے مظاہرہ شروع ہونے سے قبل ہیں حراست میں لے لیا تھا تاہم اماراتی حکام اور امریکی سفارتخانے کی جانب سے فوری کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisement

مظاہرے میں شامل فرد کا کہنا ہے کہ امارات میں موجود افغان ایسی جگہ پر رہ رہے ہیں، جہاں جیل جیسے حالات ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال اگست میں امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے بعد ہزاروں افغانوں کو امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے خلیجی عرب ریاست کی طرف بھیجا گیا تھا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات نے بڑی تعداد میں افغانوں کو عارضی رہائش فراہم کی تھی تاہم اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی بہت سارے افغانی امارات میں ہی موجود ہیں جنہیں سخت حالات میں گزارا کرنا پڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ بات واضح نہیں کہ اس وقت کتنے افغان امارات میں موجود ہیں تاہم گذشتہ سال ستمبر میں حکام کی جانب سے 9 ہزار افغانوں کی تعداد ظاہر کی تھی جنہیں انخلا میں مدد کی گئی تھی۔

دوسری جانب افغانوں کو نقل مکانی میں مدد فراہم کرنے والوں اور مظاہرین کا اندازہ ہے کہ اس وقت 12 ہزار افغانی ابو ظہبی میں دو جگہوں پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر