Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں مقامی شہریوں کے نام پر کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ

Now Reading:

سعودی عرب میں مقامی شہریوں کے نام پر کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ
سعودی عرب: سعودی شہریوں کے نام پر کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف گہرہ تنگ

سعودی عرب: سعودی شہریوں کے نام پر کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف گہرہ تنگ

ریاض: سعودی عرب میں سعودی شہریوں کے نام پر کاروبار کرنے والے غیرملکیوں سمیت سعودی شہریوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی جانب سے سعودی شہریوں کے نام پر کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں کو دی جانے والی مہلت 16 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں سمیت سعودی شہریوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کی فوجی مشقیں ملتان میں شروع

Advertisement

حکام کا کہنا تھا کہ ایسے وہ تمام غیر ملکی جو اس جرم کا مرتکب ہو رہے ہیں وہ اپنے کاروبار کو سعودی قانون کے تابع لائیں جس کے لئے مارچ 2021 سے ستمبر 2021 تک مہلت دی گئی تھی  جبکہ اس میں مزید چھ ماہ کا اضافہ کیا گیا تھا جس کی مدت اب 16 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ایسے تمام غیر ملکیوں کو خبردارکرتے ہوئے مہلت دی تھی کہ سعودی شہریوں کے نام پر کاروبار کرنا سنگین جرم ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اپنے کاروبار کو سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی ہدایات کے مطابق رجسٹرڈ کروایا ہے جس میں سفارت خانہ پاکستان نے بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔

اس حوالے سے ایمبیسی آف پاکستان میں منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اظہر داہر کا کہنا ہے کہ سفارت خانہ پاکستان کے معاونت سے دو سو سے زائد پاکستانیوں نے اپنے کاروبار کو قانونی شکل دی ہے جبکہ اپنے طور پر بھی سینکڑوں افراد نے کاروبار کو رجسٹرڈ کروایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وہ تمام پاکستانی جو سعودی شہریوں کے نام پر کاروبار کر رہے ہیں وہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو تحفظ دیں اور قانونی راستہ اختیار کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر