Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین: کانٹیکٹ لائن پر گولا باری، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

Now Reading:

یوکرین: کانٹیکٹ لائن پر گولا باری، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

یوکرینی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان کانٹیکٹ لائن پر جاری ہے جبکہ ہزاروں افراد نے مشرقی یوکرین سے نقل مکانی کرلی۔

مغربی رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ روس اپنے پڑوسی پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کے تین جانب ڈیڑھ لاکھ روسی سپاہی، جنگی جہاز اور آلات موجود ہیں۔

روس نے ہفتے کے روز بیلاروس کے ساتھ نیکلیئر مشقیں کیں اور بحیرہ اسود کے ساحل پر بحری مشقیں جاری ہیں۔

امریکا اور کئی یورپی ممالک نے روس پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ حملے کے لیے ماحول بنا رہا ہے۔

ان ممالک نے روس کو حملے کے نتیجے میں بھاری اور فوری پابندیوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

Advertisement

یوکرینی صدر وولوڈیمِر زیلینسکی نے روسی صدر ولادمِر پیوٹن سے درخواست کی ہے کہ کسی جگہ کا انتخاب کرلیں تاکہ دونوں رہنماء مل کر اس بحران کے حل کرنے کی کوشش کر سکیں۔

ہفتے کے روز میونیخ سیکیورٹی کانفرنس میں زیلینسکی نے کہا کہ یوکرین پُرامین تصفیے کے لیے سفارتی راہ کو جاری رکھے گا۔

تاہم، کریملِن کی جانب سے کوئی فوری جواب نہیں دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر