
افغان طالبان کا ایک وفد سوئس حکام اور غیر سرکاری تنظیموں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی اور انسانی حقوق کے معاملے پر مذاکرات کے لیے دارالحکومت جنیوا پہنچ چکا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے سوئس وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے نئے حکمرانوں کی جانب سے بھیجے گئے وفد نے انجمن ہلال احمر اور دوسری غیر سرکاری تنظیموں سے بھی بات چیت کرنی ہے۔
واضح رہے کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے کئی ذیلی اداروں کے صدر دفاتر موجود ہیں۔
سوئس وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ افغان وفد اپنے ملک میں غذائی قلت کا شکار آبادی کو امداد کی فراہمی پر بات چیت کرے گا۔
اِس کے علاوہ افغان وفد کے ایجنڈے میں لڑائی کے دوران بچوں کی حفاظت اور زمین میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کا معاملہ بھی شامل ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سوئس وزارت خارجہ کے نمائندے رواں ہفتے افغان وفد سے ملاقات کریں گے۔
تاہم سوئس ترجمان نے واضح کیا ہے کہ افغان طالبان وفد کی سوئٹزرلینڈ میں موجودگی کا مطلب اُنہیں تسلیم کرنا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News