Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی قیادت کے بیانات اور اقدامات میں تضاد ہے، یورپی یونین کا الزام

Now Reading:

روسی قیادت کے بیانات اور اقدامات میں تضاد ہے، یورپی یونین کا الزام

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈر لین نے کہا ہے کہ ایک طرف روس کا اپنے کچھ فوجی یونٹوں کی واپسی کا اعلان اور دوسری طرف یوکرائن کے مقبوضہ صوبوں ڈونیسک اور لوہانسک سے متعلق فیصلہ ایک دوسرے سے متضاد ہیں لیکن باہمی تعاون کا راستہ ابھی تک کھُلا ہے۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل اور یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزپ بوریل کے ہمراہ یورپی پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے روس کے ساتھ تعلقات اور یوکرائن سے متعلقہ موضوعات پر منعقدہ نشست سے خطاب کر رہی تھیں۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈر لین نے کہا ہے کہ ہمارے اتحاد کے قیام کا مقصد یورپ کی تمام جنگوں کو ختم کرنا تھا۔ اس وقت روس کے اقدامات کی وجہ سے ہمیں سرد جنگ کے بعد سے اب تک کے سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ روس کا بعض فوجی یونٹوں کی واپسی کا اعلان کرنا اور دوسری طرف اسمبلی کی جانب سے نام نہاد ڈونیسک اور لوہانسک جمہوریہ کو تسلیم کرنے کی اپیل کو صدر پیوٹن کی منظوری کے لیے نہایت سرعت کے ساتھ کریملن بھیجنا ایک دوسرے سے متضاد اقدامات ہیں۔

Advertisement

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈر لین نے کہا کہ کل جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ملاقات میں صدر پیوٹن کا یہ کہنا کہ منسک سمجھوتے کے علاوہ اور کوئی متبادل نہیں ہے خوش کن بات ہے۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈر لین کا کہنا ہے کہ روس کے لیے اُن کی اپیل نہایت واضح اور کھُلی ہے۔ جنگ کا انتخاب نہ کریں، باہمی تعاون کا راستہ ابھی بھی کھُلا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر