Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک صدر کا یوکرینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

Now Reading:

ترک صدر کا یوکرینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

ترک صدر رجب طیب اردگان نے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے اپنے یوکرینی  ہم منصب کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ترکی روس اور یوکرین کےدرمیان فوری جنگ بندی کی کوششیں کررہا ہے۔

دو روز قبل روسی افواج کے یوکرین پر حملے کے فوراً بعد انقرہ میں یوکرین کے سفارت خانے نے ترکی سے مدد کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہتھیار نہیں ڈالیں گے، دفاع کریں گے، سڑک پر گھومتے یوکرائنی صدر کا ٹوئٹر پیغام

یوکرینی سفارت خانے  نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے اور پرامن شہروں پر بمباری کی جا رہی ہے۔

Advertisement

سفارت خانے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم اپنے اسٹریٹجک پارٹنر ترکی اور اس کی عوام سے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیف، یوکرائنی اور روسی افواج میں دوبدو لڑائی، 3500 روسی فوجی مارنے کا دعویٰ

بعد ازاں  ترک صدر نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے  علاقائی امن اور استحکام کے لیے ایک بھاری دھچکا قرار دیا۔

واضح رہے کہ جنگ کے دوران اب تک سینکڑوں شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب یوکرینی فوج نے  دعویٰ کیا ہے کہ اب تک ساڑھے 3 ہزار سے زائد روسی فوجی ہلاک اور 200 کے قریب قیدی بنائے جا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر