Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسمانی بجلی کے طویل سفر کا نیا عالمی ریکارڈ

Now Reading:

آسمانی بجلی کے طویل سفر کا نیا عالمی ریکارڈ

ورلڈ میٹریالوجی آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے مطابق امریکا میں چمکنے والی آسمانی بجلی کو تقریباً 500 میل (768 کلومیٹر) کے رداس تک دیکھا گیا ہے جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

لمبائی کے لحاظ سے ماضی میں کبھی بھی ایسی آسمانی بجلی نہیں دیکھی گئی ہے۔

اقوامِ متحدہ کا ادارہ، ورلڈ میٹریالوجی آرگنائزیشن موسمیاتی پیش گوئیوں کے علاوہ کُرہ ارض میں ہونے والی ارضیاتی تبدیلیوں اور موسموں پر تحقیق کے ساتھ ساتھ تمام اہم پہلوؤں کا ریکارڈ بھی مرتب کرتا ہے۔

ورلڈ میٹریالوجی آرگنائزیشن نے گزشتہ روز تصدیق کی ہے کہ 29 اپریل 2020ء کو امریکا کی تین جنوبی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر چمکنے والی اس آسمانی بجلی کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Advertisement

سیٹلائٹ کی مدد سے موصول ہونے والی تصاویر کے تجزیے کے بعد اس نئے عالمی ریکارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آسمانی بجلی کے اس ایک ہی کوندے کی لمبائی 477.2 میل پر محیط تھی۔

اِس سے قبل آسمانی بجلی کی طویل ترین چمک کا ریکارڈ 2018ء میں برازیل میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اِس بجلی کا لپکا 440.6 میل (709 کلومیٹر) تک دیکھا گیا تھا۔

آسمانی بجلی کے حوالے سے ایک اور ریکارڈ 2020ء میں یوروگوائے اور ارجنٹائن میں بھی بنا تھا جس میں آسمانی بجلی کا ایک ہی کوندا 17.1 سیکنڈ تک آنکھوں کو چندھیاتا رہا۔ اِس سے پیشتر طویل دورانیے تک آسمانی بجلی چمکنے کا عالمی ریکارڈ 16.7 سیکنڈ تھا۔

ورلڈ میٹریالوجی آرگنائزیشن سے وابستہ پروفیسر رینڈل کروینی نے بجلی چمکنے کے اس تازہ واقعے کو انتہائی غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے تجزیے سے آسمانی بجلی کے حوالے سے نئے سائنسی حقائق سامنے آ سکیں گے۔

Advertisement

حالیہ برسوں کے دوران نت نئی ایجادات کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی کی لمبائی ماپنے کی ٹیکنالوجی میں بھی بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر