Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن بحران، بڑھتی کشیدگی کے دوران بائیڈن پیوٹن ملاقات پہ رضامند

Now Reading:

یوکرائن بحران، بڑھتی کشیدگی کے دوران بائیڈن پیوٹن ملاقات پہ رضامند

یوکرائن تنازع کے حل کے لیے امریکی اور روسی صدور مشترکہ اجلاس بلانے پر متفق ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آج فرانسیسی ایوان صدر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس مشترکہ اجلاس کا انعقاد اُسی صورت میں ممکن ہے جب روس یوکرائن پر حملہ نہ کرے۔

فرانسیسی ایوان صدر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس کی تجویز فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے دی تھی جس میں یورپ کی سلامتی اور اسٹریٹیجک استحکام پر بات چیت کی جائے گی۔

Advertisement

یہ ممکنہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے یوکرائن پر روسی حملے سے متعلق خبردار کیا ہے اور یوکرائن اور روس نے فرنٹ لائن پر شیلنگ میں اضافے کے لیے ایک دوسرے کو ذمے دار قرار دیا ہے۔

سرحد پر بمباری کی وجہ سے یوکرائنی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکا اور دیگر مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن کی سرحد کے قریب ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ فوجی اکٹھے کر رکھے ہیں اور وہ یوکرائن پر حملے کے لیے تیار بالکل ہے۔

یوکرائن کے چند علاقوں میں روسی حمایت یافتہ باغیوں کے پُرتشدد واقعات اور روسی فوج کی جانب سے حملے کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر یوکرائن نے صدر ولادیمیر پیوٹن سے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی درخواست کی ہے۔

Advertisement

یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ہفتے کے روز میونخ سکیورٹی کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کے بعد اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکا سفارت کاری کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے تاہم اُنہوں نے یوکرائن پر کسی حملے کی صورت میں روس کو ایک مرتبہ پھر سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان ، مزید اہم معاہدے طے پانے کا امکان
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پرحملہ، 2 یہودی ہلاک، 3 زخمی
گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال پر دنیا بھر میں مظاہرے، اٹلی، یونان ترکیہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے
اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، سابق سینیٹر مشتاق سمیت 200 گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج شروع
اسرائیلی فوج کا امداد لے کر غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملہ
’’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘‘ قطر پرحملہ امریکا پر حملہ تصور ہو گا،ٹرمپ کا نیا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر