Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی فوج کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والے فوجیوں کو برطرف کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

امریکی فوج کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والے فوجیوں کو برطرف کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی فوج نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے فوجیوں کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی سیکرٹری کرسٹین ورمتھ کا کہنا ہے کہ فوج کی تیاری کا انحصار ان سپاہیوں پر ہے جو لڑنے اور جیتنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ غیر ویکسین شدہ فوجی فوج کے لیے خطرہ ہیں اور تیاری کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان فوجیوں کے خلاف کارروائی شروع کریں گے جو ویکسین سے انکار کرتے ہیں جبکہ حکم نامے کا اطلاق آرمی سولجرز، ٹائٹل 10 ایکٹو ڈیوٹی پر خدمات انجام دینے والے ریزرو جزو سپاہی، اور کیڈٹس پر ہوگا۔

کرسٹین ورمتھ نے کہا کہ ویکسین سے انکار  کرنے والے سپاہی کی وجہ سے فارغ ہونے والے سپاہی تنخواہ کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ ویکسی نیشن آرڈر سے انکار کرنے پر سپاہیوں کی  تحریری سرزنش کی جاچکی ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ویکسین شدہ فوجی جنہوں نے طبی بنیاد پر یا مذہبی بنیاد پر ویکسین سے استشنی لینے کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں، ان کی درخواستیں زیر غور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ نے اپنے فوجیوں کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے 2 نومبر تک کا وقت دیا تھا جبکہ ویکسین سے انکار پر 27 سروس ممبران کو فارغ بھی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2021 میں پینٹاگون نے تمام سروس ممبران کے لیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیا تھا تاہم اب امریکی فوج کی جانب سے انہیں فارغ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج میں زیادہ تر فوجیوں نے کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوائی ہے جبکہ 79 حاضر سروس فوجی اس مہلک وائرس سے اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین سے انکار پر دو بٹالین کمانڈروں سمیت چھ فوجیوں کو فارغ کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر