Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 10 برس قید و جرمانہ

Now Reading:

سعودی عرب میں بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 10 برس قید و جرمانہ

سعودی عرب کی اپیل کورٹ نے تیزاب پھینک کر بیوی کا چہرہ جلانے والے سعودی شہری کو مجرم قرار دے دیا ہے۔

 سعودی عدالت نے مجرم کو دس برس قید کی سزا جبکہ متاثرہ خاتون کے لیے ایک لاکھ  ریال معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق مجرم شہری جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔

اپیل کورٹ نے سعودی شہری کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی شکل میں اپنی بیوی پر تشدد کی کوئی کوشش نہ کرے۔

قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی کی سعودی وکیل خاتون نجوت قاسم نے رضاکارانہ طور پر متاثرہ خاتون کا مقدمہ لڑا تھا جس میں قانونی ماہرین کی ایک ٹیم بھی اُن کی معاونت کررہی تھی۔

Advertisement

اپیل کورٹ میں متاثرہ خاتون کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ خاتون کا چہرہ، سرکا بایاں حصہ، کمر اور دونوں ہاتھ جھلس گئے ہیں جبکہ جسم کے 25 فیصد حصے کو نقصان پہنچا۔

سعودی عدالت نے ہاتھوں، چہرے، سر اور کمر کو نقصان پہنچنے پر مجرم شوہر کو ایک لاکھ ریال بطور معاوضہ متاثرہ خاتون کو ادا کرنے کا فیصلہ بھی سنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر