جہاں مغربی ممالک یوکرائن کو روس کے خلاف جنگ میں اسلحہ کی شکل میں مدد فراہم کر رہے ہیں وہیں یوکرائن کی حکومت نے براہ راست ڈیجیٹل کرنسی کی صورت میں چندہ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا۔
روس کے خلاف جنگ کے دوران یوکرائن نے مالی امداد کی اپیل کی تو خلافِ توقع انجان لوگوں نے لاکھوں کروڑوں کے عطیات بھیج دیے۔
ہفتے کی دوپہر کو یوکرائن حکومت کے ایک عہدے دار نے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ پیغام نشر کیا کہ یوکرائنی عوام کی مدد کریں۔ اب ہم کرپٹو کرنسی بھی وصول کر رہے ہیں۔
کرپٹو کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک ان اپیلوں کے نتیجے میں یوکرائن کی جنگ میں مدد کے لیے صرف بٹ کوائن کی مد میں نامعلوم افراد نے 10 ملین (ایک کروڑ) برطانوی پاؤنڈ مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی بھیجی ہے۔
بلاک چین کا تجزیہ کرنے والی کمپنی الیپٹک کے محققین کا کہنا ہے کہ یوکرائن حکومت، غیرسرکاری تنظیموں اور رضاکار گروہوں نے بٹ کوائن والٹس کے آن لائن ایڈریس شیئر کیے جس کے بعد ان کو جنگ کے لیے چندہ موصول ہونا شروع ہوگیا اوراب تک تقریباً چار ہزار کے قریب مختلف عطیات بھیجے جا چکے ہیں۔
یوکرائن کی حکومت نے بھی کرپٹو کرنسی کے دو والٹس کا پتہ آن لائن نشر کیا تھا جن میں بٹ کوائن، ایتھر اور دیگر ڈیجیٹل کرنسی کی مد میں 5.4 ملین امریکی ڈالر مالیت کا چندہ آٹھ گھنٹوں میں ہی وصول ہوگیا۔
یوکرائن کی ڈیجیٹل وزارت نے کہا ہے کہ چندے کی اپیل کا مقصد یوکرائن کی مسلح افواج کی مدد کرنا ہے لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس رقم کو کس طرح خرچ کیا جائے گا۔
جدید دور کے تنازعات میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے چندہ اکٹھا کرنے کا رواج دنیا بھر میں عام ہوتا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
