Advertisement
Advertisement
Advertisement

آلودگی، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ سائیکل چلا کرکیجیے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

Now Reading:

آلودگی، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ سائیکل چلا کرکیجیے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

پہلے لوگ صحت مند رہنے کے لیے سائیکل چلایا کرتے تھے مگر اب دنیا بھر میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تغیرات کا مقابلہ بھی سائیکل چلا کر ہی کیا جائے گا۔

جی ہاں! اِسی حوالے سے دنیا کے 193 ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جس کے تحت آلودگی اور موسمیاتی یا ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لوگوں میں سائیکل چلانے کے رجحان کو فروغ دیا جائے گا۔

فرانس کی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ میں یہ قرارداد ترکمانستان کی جانب سے پیش کی گئی تھی تاہم رکن ممالک کے لیے جنرل اسمبلی سے مںظور کی گئی دیگر قراردادوں کی طرح اس قرارداد پر بھی عمل درآمد کرنا لازمی نہیں ہے۔

قرارداد میں اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کو تجویز دی گئی ہے کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے شہری اور دیہی علاقوں کی پبلک ٹرانسپورٹ میں سائیکل کو بھی شامل کیا جائے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق سڑک پر سائیکل چلانے والوں کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھانے اور بائیک کی سواری کے فروغ سے دیرپا ترقی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کا عالمی ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ترکمانستان نے اپنی پیش کردہ قرارداد کے ذریعے تجویز دی ہے کہ دنیا بھر میں جب بھی اور جہاں بھی عالمی، علاقائی اور ملکوں کی قومی ترقی کی پالیسی اور پروگرام مرتب کیے جائیں ان میں سائیکل چلانے کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ ماحولیاتی ماہرین عالمی سطح پر درجہ حرارت کے بڑھنے کی وجہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں روز افزوں اضافے کو قرار دیتے ہیں۔ دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے باعث ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے کئی ممالک کو مختلف نوعیت کے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔

تو پھر آپ کب سے کار چھوڑ کر سائیکل چلانا شروع کر رہے ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر