
امریکا سے 21 سال پہلے 6 سالہ بچی کا آلودگی سے متعلق بھیجا گیا پیغام برطانوی شہری کو مل گیا۔
شمالی امریکا کے کیریبئن جزیرے بہاماس سے بوتل میں بند ایک پیغام 21 سال تک سمندر میں تیرتا ہوا بالآخر برطانیہ جاپہنچا۔
برطانیہ کے ساحلی شہر فالماؤتھ میں کرسپن بینٹن نامی ایک شخص کو ساحل پر چہل قدمی کرتے ہوئے شیشے کی ایک بوتل ملی جس میں ایک کاغذ موجود تھا۔
کرسپن بینٹن نے جب بوتل کا ڈھکن کھول کر اس میں موجود کاغذ کو دیکھا تو اس پر ایک پیغام لکھا تھا جو اینا نامی 6 سالہ بچی نے 21 جون 2001 کو بہاماس سے سمندر کے سپرد کیا تھا۔
اس کاغذ میں لکھی گئی تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ اینا کا تعلق کینیڈا سے ہے اور وہ اس وقت چھٹیاں گزارنے بہاماس گئی تھی۔
پیغام میں اینا نے کہا کہ براہ مہربانی آلودگی نہ پھیلائیں، شکریہ۔
اینا نے اپنے پیغام میں ایک پتہ بھی درج کر رکھا تھا اور اس پیغام کو حاصل کرنے والے سے کہا کہ وہ اسے خط ضرور لکھے۔
کرسپن بینٹن کا کہنا ہے کہ اس نے دیے گئے پتے کی آن لائن تلاش کی تو پتہ چلا کہ وہ جگہ اب رہائشی نہیں رہی لیکن اسے امید ہے کہ اینا اس کا پیغام ملنے کی خبر جان کر رابطہ ضرور کرے گی۔
رواں برس جنوری میں بھی آئرلینڈ کے میگھرارورٹی ساحل پر ایک جوڑے کو بھی اسی نوعیت کا ایک پیغام ملا تھا ۔
ریٹا سمنڈز اور سیارن مارون کو ملنے والا یہ پیغام 2019 میں 11 سال کی ساشا نے بھیجا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News