Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید تین کشمیری نوجوان شہید

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید تین کشمیری نوجوان شہید

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو سرینگر کے علاقہ نوگام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

 فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجہ مقامات کی ناکہ بندی کردی اور لوگوں کو گھرسے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی ۔

یہ بھی پڑھیں: غاصب بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی جاری، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کو معطل کردیا ہے ۔

Advertisement

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وجے کمار نے کہا کہ کچھ عسکریت پسندوں کو پھنسایا گیا ہے اور ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو 9 مارچ کو شہر کے کھون موہ علاقے میں ایک سرپنچ کے قتل میں ملوث تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں  چار کشمیری نوجوان شہید کر دیا گیا تھا۔

بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو پلوامہ، گاندربل اور ہندواڑہ کے علاقوں میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیںخواتین کا عالمی دن؛ مقبوضہ کشمیر میں 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ اور درجنوں نظر بند

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری میں جس میں اب تک اس ماہ کے دوران 16 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں پر گہری تشویش ہے، وزیر خارجہ

Advertisement

اس کے علاوہ 407 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا اور 3 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر