
پولینڈ نے یورپی یونین کو روس کے ساتھ تجارت پر مکمل پابندی کی تجویز پیش کردی۔
پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیس موراویکی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یورپی یونین کو تجویز پیش کی ہے کہ روس کے ساتھ تجارت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
پولش وزیر اعظم نے کہا کہ یوکرین پر حملے کے جواب میں ماسکو پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔
میٹیس موراویکی نے کہا کہ پولینڈ نے جلد از جلد دونوں بندرگاہوں سمیت زمینی تجارت پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کی تجارت کو مکمل طور پر منقطع کرنا روس کو غور کرنے پر مجبور کر دے گا کہ آیا اس ظالمانہ جنگ کو روکنا بہتر ہے یا اسے جاری رکھنا۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں یورپی یونین کے رکن ممالک نے روس کے خلاف پابندیوں کے چوتھے پیکج پر اتفاق کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News